حکومت نے اسلام آباد میں کشمیر ہائی وے کا نام تبدیل کرکے سرینگر ہائی وے رکھ دیا، نئے نام سے ڈائریکشن بورڈز اور سائن بورڈ نصب کر دیے گئے۔
حکومت نے وفاقی دارلحکومت سے کشمیر جانے والی شاہراہ کشمیر ہائی وے کا نام تبدیل کرکے سرینگر ہائی وے کردیا۔ اس حوالے سے تمام ڈائریکشن بورڈز پر بھی کشمیر ہائی وے کو سرینگرہائے وے کر دیا گیا۔
این ایچ اے نے ڈھوکری چوک، فیض آبار، زیرو پوائنٹ، گولڑہ موڑاورایکسپریس وے پرنئے نام دے بورڈز نصب کئے گئے۔ سری نگر ہائے وے کا باقاعدہ افتتاح 5 اگست کوایک تقریب کے ذریعے کیا جائے گا جو دو مرحلوں میں ہو گا۔ پہلے مرحلے میں مراد سعید افتتاح کریں گے۔ دوسرے مرحلے میں وزیر داخلہ اعجاز شاہ افتتاح کریں گے۔