عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں گر گئیں
امریکی خام تیل کی قیمت میں ایک ڈالر 60 سینٹ کی کمی ہوئی، جس کے بعد فی بیرل قیمت 101 ڈالر 67 سینٹ ہوگئی۔
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں گر گئیں
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ گزشتہ ہفتے قیمتیں تقریباً چھ ماہ کی بلند ترین سطح کے قریب پہنچ گئی تھیں، تاہم تازہ کاروبار کے دوران امریکی اور برطانوی خام تیل دونوں کی قیمتیں نیچے آگئیں۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق امریکی خام تیل کی قیمت میں ایک ڈالر 60 سینٹ کی کمی ہوئی، جس کے بعد فی بیرل قیمت 101 ڈالر 67 سینٹ ہوگئی۔
اسی طرح برطانوی خام تیل برینٹ کی قیمت بھی ایک ڈالر 56 سینٹ کم ہوکر 115 ڈالر 16 سینٹ فی بیرل پر آگئی۔
گزشتہ ہفتے سعودی عرب میں حوثی حملوں کے بعد توانائی کی رسد متاثر ہونے کے خدشات نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کو اوپر دھکیلا تھا۔ جمعے کو کاروبار کے اختتام پر امریکی اور برطانوی خام تیل کی قیمتوں میں تقریباً تین ڈالر فی بیرل کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔
ہفتہ وار بنیاد پر برینٹ خام تیل کی قیمت میں 6 فیصد جبکہ امریکی خام تیل کی قیمت میں 2.3 فیصد اضافہ ہوا تھا۔