محکمہ موسمیات نے 6 اگست سے کراچی میں موسلا دھار بارشوں کا امکان ظاہرکیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سندھ سمیت کراچی میں 6 اگست سے بارش برسانے والا سسٹم اثرانداز ہوسکتا ہے جس کے باعث کراچی سمیت سندھ میں اچھی بارشیں ہوسکتی ہیں۔
ذرائع محکمہ موسمیات کے مطابق رن آف کچھ پر ہوا کا ایک کم دباؤ بن رہا ہے اور آنے والے دنوں میں یہ سسٹم سندھ پر اثر انداز ہونے کا امکان ہے جس سے سندھ کے ساحلی علاقوں سمیت کراچی میں بارش کی صورت میں اثرانداز ہوسکتا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ ہوا کا ایک اور کم دباؤ خلیج بنگال میں بھی بن رہا ہے، یہ دونوں سسٹم سندھ پراثر انداز ہوسکتے ہیں اس لیے7 سے 8 اگست کے دوران کراچی میں بارش کا امکان ہے جو پہلے سے زائد ہوسکتی ہے۔