مقبوضہ کشمیر میں نامعلوم مسلح افراد نے بھارتی فوج کے اہلکارکو گاڑی سمیت اغوا کرلیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جنت نظیر وادی کے ضلع شوپیاں میں بھارتی فوج کے اہلکارکو اس وقت اغوا کرلیا گیا جب وہ اپنی کار میں گھر جا رہے تھے۔ بعد ازاں اغوا کاروں نے بھارتی اہلکارکی کارکو نذرآتش کردیا۔
بھارتی فوج کے اہلکار کی تلاش میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے مشترکہ سرچ آپریشن کیا جس کے دوران ضلع کلگام سے جلی ہوئی کارمل گئی تاہم مغوی اہلکار تاحال لاپتہ ہے۔ بھارتی حکام نے لاپتہ ہونے والے بھارتی اہلکارکی شناخت ظاہرنہیں کی۔