بھارہ کہومیں منشیات اسمگلرزکی فائرنگ سے اے این ایف کا اہلکارجاں بحق ہوگیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس نے راولپنڈی کے علاقے بھارہ کہومیں خفیہ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران منشیات اسمگلرزکی جانب سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایک اہلکارنائیک اکبرجاں بحق ہوگیا۔
اے این ایف کے مطابق منشیات اسمگلرزایک گھرمیں چھپے ہوئے تھے،7 ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا ۔ اسمگلروں سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی گئی ہے جبکہ علاقے کوگھیرے میں لے کرمزید نفری طلب کرلی گئی۔