ضلع خیبر میں شجر کاری مہم ہلڑ بازی کا شکار ہوگئی اورمظاہرین نے لگائے گئے پودے اکھاڑ پھینکے ، یہ پودے سپاہ قبیلے کی اراضی پر لگائے گئے تھے ۔
واقعات کے مطابق ضلع خیبر تحصیل باڑہ کلین اینڈ گرین مہم کے تخت باڑہ میں محکمہ جنگلات کے تعاون سے پارلیمانی سیکریٹری سیفران وایم این اے اقبال آفریدی نے شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغاز کیا، تحصیل باڑہ منڈے کس کے مقام پر پودا لگا کرافتتاح کیا گیا۔
بعدازاں مشتعل افراد نے اراضی پر دھاوا بو ل دیا اورلگائے گئے پودے اکھاڑ پھینکے۔ مظاہرین کا کہناتھاکہ ضلعی انتظامیہ نےمتنازع زمین پرپودےلگائے۔
ڈی سی نےباڑہ منڈی کس میں بلین ٹری شجرکاری مہم کاافتتاح کیاتھا۔بتایا گیا ہے کہ ایک فریق نے شجرکاری کی اجازت دی لیکن دوسرے مخالفت میں آگے آگئے۔
https://twitter.com/SyedaSays__/status/1292366080602705921?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1292366080602705921%7Ctwgr%5E&ref_url=https%3A%2F%2Fdailypakistan.com.pk%2F09-Aug-2020%2F1168293
بعدازاں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے پودے اکھاڑے جانے کا نوٹس لے لیا اور منڈی کس میں پودے اکھاڑے جانے کے ذمے داران کیخلاف کارروائی کا حکم دیدیا۔ محمود علی خان کا کہناتھاکہ شجر کاری مہم میں رخنہ ڈالنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔