فلسطین نے متحدہ عرب امارات کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم ہونے کے بعد امارات سے اپنا سفیر احتجاجاً واپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یواے ای اوراسرائیل کے درمیان ہونے والے معاہدے پراپنے ردعمل میں فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ الاقصیٰ، مقبوضہ بیت المقدس اورفلسطینی کازکو دھوکا دیا گیا۔
فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات حقیر معاہدے سے فوری پیچھے ہٹے۔
اتھارٹی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ امارات کو حق نہیں پہنچتا کہ فلسطینی عوام کی طرف سے بات کرے، کسی کو فلسطینیوں کے امور میں مداخلت کی اجازت نہیں دیں گے۔
فلسطینی اتھارٹی نے عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس بلا کرڈیل یو اے ای اوراسرائیل کے درمیان ہونے والے معاہدے کو مسترد کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
اتھارٹی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ امارات کا اقدام عرب امن آغاز اور عرب سربراہ اجلاسوں کی قراردادوں کی تباہی ہے، عرب ممالک امریکی دبائو میں نہ آئیں۔