دفتر خارجہ کے مطابق اس پیشرفت کے دوررس نتائج برآمد ہوں گے جب کہ ہماری اپروچ اس بنیاد پر ہوگی کہ فلسطینیوں کے حقوق اور خواہشات کا احترام کیسے کیاجاتاہے۔ پاکستان جائزہ لے گا کہ خطے کے امن، سیکیورٹی اور استحکام کو کیسے برقرار رکھا جاتا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطاقب فلسطینیوں کے حقوق میں ان کی خود مختاری کا حق شامل ہے اور مشرق وسطی میں امن و استحکام پاکستان کی اہم ترجیح ہے۔پاکستان نے انصاف پر مبنی جامع اور پائیدار امن کےلئے ہمیشہ دو ریاستی حل کی حمایت کی ہے۔ دوریاستی حل اقوام متحدہ، او آئی سی قراردادوں اورعالمی قوانین کے مطابق ہے۔