دونوں آئی پی ایل میں چنائی سپرکنگز کے لیے دستیاب ہوں گے
دونوں آئی پی ایل میں چنائی سپرکنگز کے لیے دستیاب ہوں گے

دھونی اور سریش رائنا نے کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا

بھارتی ٹیم کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی اور سریش رائنا نے کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا۔
دھونی نے اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان سوشل میڈیا پر کیا، انہوں نے 2005 میں سری لنکا کے خلاف ڈبیو کیا تھا، بھارت نے دھونی کی قیادت میں ورلڈکپ ٹی ٹوئنٹی 2007 اور 2011 ورلڈکپ جیتا تھا، 2013 چیمپینز ٹرافی بھی اٹھاکر اپنا نام سنہری الفاظ میں لکھوایا۔
دھونی 2014 میں ٹیسٹ کرکٹ سے الگ ہوئے، اب انہوں نے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ سے بھی کنارہ کشی کرلی ہے، دھونی نے 350 ون ڈے،98 ٹی ٹوئنٹی اور 90 ٹیسٹ میں بھارت کی نمائندگی کی، وہ بھارت کے کامیاب ترین کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز ہیں، دھونی نے آخری میچ 2019 کا ورلڈکپ سیمی فائنل کھیلا۔
دھونی کی ریٹائرمنٹ کے فوری بعد سریش رائنا بھی ان کی پیروی میں کھیل کو خیر باد کہنے کا اعلان انسٹاگرام پر کیا، رائنا نے 18 ٹیسٹ، 226 ون ڈے اور 78 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے۔ رپورٹس کے مطابق دونوں آئی پی ایل میں چنائی سپرکنگز کے لیے دستیاب ہوں گے۔