آج رات میرا اور میلانیہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔فائل فوٹو
آج رات میرا اور میلانیہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔فائل فوٹو

امریکی خاتون اول میلانیا نے پھر ٹرمپ کا ہاتھ جھٹک دیا

امریکی صدر کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ ہمیشہ ہی شہ سرخیوں میں رہتی ہیں اور اب ایک بار پھر شوہر کا ہاتھ نہ پکڑنے پر خبروں میں ہیں۔
سوشل میڈیا پر میلانیا اور ٹرمپ کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نیو جرسی کے فوجی اڈے پر ٹرمپ نے جہاز سے اترتے ہوئے 2 دفعہ اہلیہ کا ہاتھ تھامنے کی کوشش کی لیکن میلانیا نے ہاتھ پکڑنے نہ دیا۔
دو بار کی کوشش کے بعد میلانیا نے ہاتھ میں بیگ پکڑے رکھا اور امریکی صدر کو نظر انداز کیا۔
اس دوران امریکی صدر ٹرمپ اور میلانیا کا 14 سالہ بیٹا بیرون بھی ہمراہ تھا جب کہ اس وقعے کی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر لاکھوں افراد نے دیکھا ہے۔
میلانیا کی جانب سے شوہر ٹرمپ کو نظر انداز کرنے کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے، اس سے قبل بھی اسرائیل کے دورے کے موقع پر میلا نیا کی ٹرمپ کے ہاتھ جھٹکنے کی ویڈیو سامنے آئی تھی۔