محبوبہ مفتی نے بھارت کی مودی سرکار کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔فائل فوٹو
محبوبہ مفتی نے بھارت کی مودی سرکار کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔فائل فوٹو

BJP کے بھارت میں اقلیتوں کیلئے کوئی جگہ نہیں، محبوبہ مفتی

مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے ایک بار پھر کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی) کےبھارت میں اقلیتوں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے
ایک بیان میں محبوبہ مفتی نےکہا کہ بی جے پی نے اپنے عمل سے ثابت کردیا کہ دو قومی نظریہ درست تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مسلمان ہونے کی وجہ سے ہی نریندر مودی سرکار نے کشمیرکے آئینی حقوق سلب کیے ہیں۔

محبوبہ مفتی نے بھارتی حکومت سے تلخ سوال پوچھ لیا

محبوبہ مفتی نے یہ بھی کہا کہ بھارتی حکمران جماعت نے اقلیتوں کے حوالے سے جو کچھ کیا اس نے بتادیا کہ بانی پاکستان محمد علی جناح اپنی سوچ میں درست تھے۔

گزشتہ برس اگست ہی کے ماہ میں محبوبہ مفتی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ کے ذریعے بھارتی حکومت کے تلخ سوال پوچھا تھا۔

انہوں نے نریندر مودی سے سرکار سے استفسار کیا کہ ’ کہاں گئی انسانیت، کشمیریت اور جمہوریت؟ وادی میں جان بوجھ کر خوف و ہراس کی فضا پیدا کی جارہی ہے۔