پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال نے کہا کہ کراچی کو سوچی سمجھی سازش کے تحت تباہ کیا گیا، ان سازشوں کے تانے بانے را سے ملتے ہیں جس طرح سندھ کی تقسیم نامنظور ہے اسی طرح کراچی کی تقسیم بھی نامنظور ہے۔
مصطفی کمال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کو ٹھیک کرنے کیلیے اختیارات نچلی سطح پر منتقل کرنے کی ضرورت ہے، صوبوں کو جو وسائل ملے ہیں وہ وزیراعلیٰ ہائوس تک محدود ہوگئے ہیں۔
سربراہ پاک سرزمین پارٹی نے بانی ایم کیوایم کو پھر کراچی کی تباہی کا ذمے دار ٹہھرایا اوراس معاملے کے پیچھے را کی سازش کو بھی بے نقاب کیا۔ ان کا کہنا تھا کے پاکستان موجودہ طرز حکمرانی کے تحت مزید نہیں چل سکتا ہے، ملک میں الیکٹورل ریفارمز کی ضرورت ہے، کراچی میں بجلی کی بہتری کیلیے دیگر آپشن پر بھی غور کرنا ہوگا۔
اس سے قبل کراچی نیب کورٹ میں چیئرمین پی ایس پی مصطفی کیخلاف غیرقانونی اراضی ریفرنس کی سماعت ہوئی، مصطفی کمال اوردیگرعدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 3 ستمبر تک ملتوی کردی۔