پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ سندھ میں نسلی بنیادوں تباہی ہی دیکھی، صوبائی حکومت کراچی کو نفرت کی آگ میں دھکیلنا چاہتی ہے۔
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ہم نے کبھی بند کمروں کی سیاست نہیں کی، پیپلزپارٹی کا کیماڑی ضلع کا فیصلہ مسترد کرتے ہیں۔
پی ایس پی سربراہ کا کہنا تھا کہ ہم نے کبھی سندھ کی تقسیم کی بات نہیں کی، فیصلے کے خلاف عدالت جائیں گے، احتجاج بھی کریں گے۔ ہمیشہ کہا سندھی ہمارے بھائی ہیں اور انہوں نے ہمارے ابائواجداد کو گلے سے لگایا۔