پنجاب میں سینیٹ کے لیے جس کا جو حق بنتا تھا وہ اس کو ملا، چوہدری سرور
پنجاب میں سینیٹ کے لیے جس کا جو حق بنتا تھا وہ اس کو ملا، چوہدری سرور

عمران خان اصولوں پر ڈٹ جانے والا لیڈر ہے، گورنر پنجاب

گور نر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا ہے کہ عمران خان اصولوں پر ڈٹ جانے والا لیڈر ہے، سمجھوتا کر نے والا نہیں، تمام حکومتی اسٹیک ہولڈرز ایک پیج پر ہیں، جو ملک و قوم کو مضبوط کر رہے ہیں، ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنے والوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
گور نر پنجاب چودھری محمدسرور سے لاہور میں صوبائی وزراء راجا بشارت، ہاشم جواں بخت اور یاسر ہمایوں نے ملاقات کی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ تحر یک انصاف کا ایجنڈا سیاسی مفاد نہیں بلکہ پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے، موجودہ حکومت مکمل نیک نیتی سے ملک و قوم کی خدمت کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ تجارتی خسارہ 20 ارب ڈالر سے 3 ارب ڈالر تک لانا حکومت کا تاریخی اقدام ہے۔
چوہدری سرور نے کہا کہ اداروں میں اصلاحات کے لیے پہلی بار کوئی حکومت کام کر رہی ہے، پاکستان کو معاشی طور پر دیوالیہ ہونے سے بچایا ہے، خوشحال بھی بنائیں گے۔