صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا ہے کہ نئے اضلاع بنانے سے لوگوں کو سہولیات میسر آتی ہیں، صرف کراچی ہی میں نئے اضلاع نہیں بنائے گئے صوبے کے دیگر حصوں میں بھی نئے اضلاع بنائے گئے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو میں سعید غنی کا کہناتھا کہ کراچی ایک ڈویژن ہے، اس میں مختلف اضلاع ہیں۔
سعید غنی نے کہا کہ نئے اضلاع کے لیے لوکل گورنمنٹ سے تجویز لینا ضروری نہیں ہے۔ لوکل گورنمنٹ کا نئے اضلاع بنانے سے کوئی تعلق نہیں، نئے اضلاع بنانا محکمہ ریونیو کا کام ہے۔