ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج درمیانے درجے کی بارش متوقع ہے۔
سردار سرفراز نے کہا کہ آج 15سے 25 ملی میٹر کے درمیان بارش کا امکان ہے، شام یا رات میں بارش ہوسکتی ہے۔
ڈائریکٹر محکمہ موسمیات نے کہا کہ پیراورمنگل کو بارش کی شدت بڑھ سکتی ہے، کچھ علاقوں میں موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ کچھ علاقوں میں 100 ملی میٹر سے زائد بارش ہوسکتی ہے، اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ رہےگا۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق شہرِ قائد میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی طورپرابرآلود رہنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔
کراچی میں آج کم سے کم درجۂ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ شہر میں مغربی سمت سے 18 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب 74 فیصد ہے۔
اگست میں کراچی میں بارشوں کا 30 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا، محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس سال اگست میں ہونے والی بارشیں معمول سے ڈیڑھ سو فیصد سے بھی زیادہ ہیں۔