کراچی، سندھ اور بلوچستان میں بارش کا سسٹم بن رہا ہے۔فائل فوٹو
کراچی، سندھ اور بلوچستان میں بارش کا سسٹم بن رہا ہے۔فائل فوٹو

کراچی: متاثرہ علاقوں میں پاک فوج، نیوی کی امدادی کارروائیاں

کراچی میں شدید بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج اور نیوی کی امداد کارروائیاں جاری ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شدید بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں سول انتظامیہ کے تعاون سے 32 ایمرجنسی میڈیکل اور 56 ریلیف کیمپ بنائے گئے ہیں ۔
سرجانی ٹاؤن، قیوم آباد اور سعدی ٹاؤن میں 3 آرمی فیلڈ اسپتال قائم کیے گئے ہیں، پاک فوج کے ڈاکٹر اور طبی عملہ متاثرین کے علاج معالجے میں مصروف ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے انجینئرز نے شاہراہ فیصل پر سی او ڈی انڈر پاس سے پانی نکال کر ٹریفک بحال کردی ہے ۔
کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) انڈر پاس کو کھولنے سمیت متاثرہ علاقوں میں ڈی واٹرنگ کا عمل جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابقپاک فوج اور نیوی کی جانب سے شدید متاثرہ علاقوں کے لوگوں میں کھانے پینے کی اشیا تقسیم کی جارہی ہیں۔
کراچی کے مختلف علاقوں میں پھنسی گاڑیوں کو نکال کر ٹریفک کھولی جارہی ہے۔