کے الیکٹرک کے ڈسٹری بیوشن ہیڈ احسن انیس نے دعوی کیا ہےکہ ڈیفنس اورکلفٹن کے علاوہ اس وقت بڑے پیمانے پر کسی علاقے میں بجلی بند نہیں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے احسن انیس نے کہا کہ ڈیفنس اور کلفٹن کے علاوہ علاقوں میں پانی اتنی دیر جمع نہیں رہا، ڈیفنس کے 4 سے 5 علاقوں میں پانی موجود ہے جب کہ بخاری کمرشل، نشاط کمرشل اور اتحادکمرشل کے علاقوں میں بھی پانی موجود ہے، اس سلسلے میں سی بی سی اور واٹر بورڈ حکام سےرابطے میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ڈیفنس کے6 علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے، ان علاقوں میں پانی کی نکاسی کے بعد 6 سے 12 گھنٹوں میں بجلی بحال ہوگی۔