کورونا کا زور ٹوٹ گیا، کیسزاوراموات میں مسلسل کمی ہونے لگی، مہلک وائرس سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 6 ہزار298 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسزکی تعداد 2 لاکھ 96 ہزار149 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 300 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 96 ہزار 832، سندھ میں ایک لاکھ 29 ہزار 469، خیبر پختونخوا میں 36 ہزار 118، بلوچستان میں 12 ہزار 879، گلگت بلتستان میں 2 ہزار 903، اسلام آباد میں 15 ہزار 649 جبکہ آزاد کشمیر میں 2 ہزار 299 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک 26 لاکھ 42 ہزار28 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 20 ہزار 882 نئے ٹیسٹ کیے گئے، اب تک 2 لاکھ 80 ہزار970 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 589 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 4 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 6 ہزار 298 ہوگئی۔ پنجاب میں 2 ہزار 199، سندھ میں 2 ہزار 403، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 250، اسلام آباد میں 175، بلوچستان میں 141، گلگت بلتستان میں 67 اور آزاد کشمیر میں 63 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔