گھگھرپھاٹک کے قریب بارش کے رکے ہوئے پانی میں ڈوب کر2 بچیاں جاں بحق ہوگئے۔
ایدھی ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے گھگھرپھاٹک کے قریب بارش کے رکے ہوئے پانی میں ڈوب کر2 بچیاں جاں بحق ہوگئیں۔ جاں بحق ہونے والی بچیوں کی شناخت 13 سالہ شہزادی اور9 سالہ میموکے نام سے کرلی گئی۔ایدھی ذرائع کے مطابق بچیوں کی لاشیں جناح اسپتال منتقل کردی گئیں۔
واضح رہے کہ جمعرات کوہونے والی موسلا دھاربارش کے بعد آنے والے ریلوں میں متعدد افراد بہہ گئے تھے جبکہ درجنوں موٹرسائیکلیں بھی ملیرندی سے نکالی جا چکی ہیں۔