محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی شہر میں آئندہ دو ہفتے تک بارش کا امکان نہیں ۔
ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 15 ستمبر تک مون سون شہر سے رخصت ہو جاتا ہے، ستمبر میں مطلع کبھی صاف اور کبھی جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 30 سال کے ریکارڈ کو دیکھیں تو ستمبر میں اوسط بارش 11 ملی میٹر رہی ہے۔
ستمبر 2009 میں سب سے زیادہ بارش 68.9 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے جب کہ ستمبر میں معمول کا کم سے کم اوسط درجہ حرارت 25.6 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔
علاوہ ازیں ڈائریکٹر محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج مطلع کبھی صاف اور کبھی جزوی آبر آلود رہنے کا امکان ہے۔