کراچی، سندھ اور بلوچستان میں بارش کا سسٹم بن رہا ہے۔فائل فوٹو
کراچی، سندھ اور بلوچستان میں بارش کا سسٹم بن رہا ہے۔فائل فوٹو

کراچی میں بارشوں کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے اخراجات کے آڈٹ کا فیصلہ

اسلام آباد: آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے کراچی میں بارشوں کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے حکومتی اداروں کی تیاریوں کے حوالے سے گزشتہ تین سال کا آڈٹ کرنے کی منظوری دیدی ہے۔
بارشوں کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیاریوں پر تینوں کنٹونمنٹ بورڈز، کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن، 6 ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشنز، واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے گزشتہ تین سال کے دوران ہونے والے اخراجات کا مکمل آڈٹ ہوگا۔ آڈٹ ٹیم مالی سال 2017-18 سے 2019-20 کا آڈٹ کرکے رپورٹ آڈیٹر جنرل کو جمع کروائے گی۔
اس حوالے سے آڈیٹر جنرل نے مراسلے جاری کردیے ہیں جن کے مطابق آڈیٹر جنرل آف پاکستان اسپیشل کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دیدی ہے جس کیلئے ٹی او آرز کی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔
ڈائریکٹر جنرل آڈٹ(ایل سی)سندھ کراچی کے ڈپٹی ڈائریکٹر کی سربراہی میں اس ٹیم میں ڈائریکٹ جنرل آڈٹ سندھ کے دو آڈٹ آفیسرز،دو اسسٹنٹ آڈٹ آفیسرز سمیت دیگر متعلقہ حکام شامل ہیں۔
ڈائریکٹر جنرل آڈٹ(ایل سی) سندھ کراچی منظور کردہ گائیڈ لائنز میں یہ اسپیشل آڈٹ کروائے گا اور ڈائریکٹر جنرل آڈٹ نگرانی کریں گے۔