امریکا نے جوہری معاہدے سے علیحدہ ہوکر خطے میں تناؤ پیدا کیا، ترجمان چینی وزارت خارجہ
امریکا نے جوہری معاہدے سے علیحدہ ہوکر خطے میں تناؤ پیدا کیا، ترجمان چینی وزارت خارجہ

امریکا کو نئی سفارتی پابندیوں پر بھرپور جواب دیں گے، چین

بیجنگ: چین نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ ملکی سفارت کاروں پر عائد پابندیوں کا مناسب اور ضروری جواب بھرپور انداز سے دیا جائے گا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چنیانگ نے امریکا کی جانب سے چینی سفارت کاروں پر جامعات کے دوروں یا آفیشل سے ملاقات کرنے سے قبل وزارت خارجہ سے اجازت لینے کی پابندی پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین اپنے سفیروں پر بے جا پابندیوں کے بارے میں بھرپور جواب دے گا۔
ترجمان ہوا چنیانگ نے مزید کہا کہ چینی سفارت کاروں پر امریکا میں جامعات اور تعلیمی اداروں کے دورے سے قبل امریکی وزارت خارجہ کو آگاہ کرنے اور اجازت لینے کی پابندی بین الاقوامی قوانین اور عالمی تعلقات کے بنیادی اصولوں کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
قبل ازیں امریکی وزیر خارجہ نے چینی سفیروں پر امریکا میں بلااجازت تعلیمی دوروں پر پابندی عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ پابندیاں چین کی جانب سے امریکی سفارتکاروں پر چین میں یونیورسٹیوں کے دورے سے قبل منظوری لینے کی پابندی کے بعد لگائی گئی ہیں۔
اس حوالے سے بیجنگ میں امریکی سفارتخانے کے ترجمان کا بھی کہنا تھا کہ امریکی سفیروں کی یونیورسٹیز کے دورے کی اجازت کی درخواست کو یا تو مستقل طور پر مسترد کردیا جاتا ہے یا آخری لمحے میں منسوخ کردی جاتی ہے۔
واضح رہے کہ چین اور امریکا کے درمیان کشیدگی کا آغاز صدر ٹرمپ کے عہدہ سنبھالتے ہی شروع ہوگیا تھا تاہم گزشتہ برس سے تناؤ میں اضافہ ہوا ہے اور دونوں ممالک ایک دوسرے پر پابندیاں سخت سے سخت کرتے جا رہے ہیں۔