حکومت سندھ محکمہ بلدیات نے ڈی ایم سی کیماڑی کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کردیا
حکومت سندھ محکمہ بلدیات نے ڈی ایم سی کیماڑی کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

کیماڑی کو ساتواں ضلع بنانے کا نوٹیفکیشن جاری

کراچی: سندھ حکومت نے کیماڑی کو ضلع بنانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔
محکمہ داخلہ سندھ نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ کیماڑی کو ضلع کا درجہ حاصل ہوگیا ہے ،کراچی میں اضلاع کی تعداد 7ہوگئی،ضلع غربی کو 2حصوں میں تقسیم کردیا گیا ہے۔
بورڈ آف ریونیو کی جانب سے جاری کردہ نے نوٹیفکیشن کے مطابق نئے ضلع میں کیماڑی ،بلدیہ ، سائٹ اور ماڑی پور سب ڈویژن شامل ہے جبکہ ضلع غربی میں منگھو پیر ،اورنگی ٹاؤن اور مومن آباد سب ڈویژن میں شامل ہیں۔
خیال رہے کہ کچھ روز قبل سندھ حکومت نے صوبائی اسمبلی میں کیماڑی کو ضلع بنانے کی قرارداد پیش کی گئی تھی ، جس پر اپوزیشن نے مخالفت کرتے ہوئے احتجاج کیا تھا۔
اس سے قبل کراچی چھ اضلاع پر مشتمل تھا، ان اضلاع میں جنوبی، شرقی، غربی، ملیر، کورنگی اور وسطی شامل تھے۔