بڑی مشکل ذمے داری ہے،فائل فوٹو
بڑی مشکل ذمے داری ہے،فائل فوٹو

سندھ بھر میں بلدیاتی ایڈ منسٹریٹرز تعینات کردیے گئے

صوبائی حکومت نے سندھ بھر میں بلدیاتی ایڈ منسٹریٹر تعینات کر دیے،اس حوالے سے سندھ حکومت نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

سینئر بیوروکریٹ اور سابق کمشنر افتخار شلوانی کوکراچی کا ایڈمنسٹریٹر(منتظم) تعینات کردیا گیا۔ڈسٹرکٹ کونسل کراچی کیلیے گنہور لغاری ایڈ منسٹرٹرہوں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ کے تمام اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز کو ایڈمنسٹریٹرز تعینات کردیا گیا ہے، کراچی کی 6 ڈی ایم سیز میں ڈپٹی کمشنرزایڈمنسٹریٹرز تعینات ہوں گے،دیہی علاقوں میں یونین کونسلزکے متعلقہ مختارکارایڈ منسٹریٹرکے فرائض انجام دیں گے۔

جن اضلاع میں ڈپٹی کمشنرزکو ایڈمنسٹریٹرز تعینات کیا گیا ہے ان میں حیدرآباد، بدین، سجاول، ٹھٹھہ، ٹنڈو محمد خان، مٹیاری، ٹنڈوالہ یار، دادو، میرپور خاص، عمر کوٹ، تھرپارکر، شہید بے نظیر آباد شامل ہیں۔

دیگراضلاع میں سانگھڑ، نوشہروفیروز، سکھر، گھوٹکی، خیرپور، لاڑکانہ، قمبر شہداد کوٹ، شکارپور اورجیکب آباد میں شامل ہیں جہاں ڈپٹی کمشنرز کو ایڈمنسٹریٹرز تعینات کیا گیا ہے۔

پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے 21ویں گریڈ کے افسرافتخار شلوانی کا 25 اگست کو کمشنر کراچی کے عہدے سے تبادلہ کرتے ہوئے انہیں لوکل گورنمنٹ اور ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ڈیپارٹمنٹ کا ایڈیشنل چیف سیکریٹری ( اے سی ایس) تعینات کیا گیا تھا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ نے افتخار شلوانی کا اچھا انتخاب کیاہے، امید ہےافتخارشلوانی کراچی کیلیےاچھے ایڈمنسٹرثابت ہوں گے۔

خیال رہے کہ ان کی بطور اے سی ایس تعیناتی اس وقت کی گئی تھی جب نیب نے سرکاری زمین کی غیرقانونی الاٹمنٹ سے متعلق کیس میں اس وقت کے سیکریٹری بلدیات روشن علی شیخ کو گرفتار کرلیا تھا۔