پاکستان نے ریکوڈک کیس میں عالمی عدالت کی طرف سے چھ ارب ڈالر جرمانے کی منسوخی کیلیے اپیل دائرکردی ، رقم کی ادائیگی سے کورونا کیخلاف جنگ متاثرہوگی،پاکستان کی درخواست پر حتمی فیصلہ اگلے سال تک متوقع ہے۔
اپیل میں دنیا بھر میں کورونا وبا کے باعث معاشی و صحت کے چیلنجزکو بنیاد بنایا گیا ہے، خبررساں ادارے کے مطابق اپیل میں کہاگیا ہے کہ اتنی بڑی رقم کی ادائیگی سے پاکستان کی کورونا کیخلاف لڑائی متاثر ہوگی،جرمانے کی منسوخی سے متعلق پاکستانی حکومت کی درخواست پر حتمی فیصلہ اگلے سال تک متوقع ہے۔