بھارت تیسرے ، پاکستان چوتھے اور جنوبی افریقہ پانچویں نمبر پر ہے۔فائل فوٹو
بھارت تیسرے ، پاکستان چوتھے اور جنوبی افریقہ پانچویں نمبر پر ہے۔فائل فوٹو

انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی میں نمبرون پوزیشن پر براجمان ہوگیا

انگلینڈ آئی سی سی کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں نمبرون پوزیشن پر براجمان ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں آسٹریلیا کوچھ وکٹ سے ہرا کر نہ صرف سیریز اپنے نام کرلی بلکہ ٹی 20کی رینکنگ میں پہلے نمبر پرآگیا ہے ۔ دونوں ممالک کے درمیان تیسراٹی 20 میچ آج شب کھیلا جائے گا۔

انگلینڈ کوآسٹریلیا پر 12پوائنٹس کی برتری حاصل ہو گئی ہے جبکہ بھارت تیسرے ، پاکستان چوتھے اور جنوبی افریقہ پانچویں نمبر پر ہے۔ بیٹسمینوں کی فہرست میں آئی سی سی کی ٹی 20کی رینکنگ میں بابر اعظم بیٹسمینوں کی فہرست میں بدستور پہلے نمبرپرہیں ، بھارت کے لوکیش راہول دوسرے، آسٹریلیا کے آرون فنچ تیسرے، نیوزی لینڈ کے کولن منرو چوتھے اور انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان پانچویں نمبر پر ہیں۔

بئاولرزکی رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان پہلے، افغانستان کے مجیب الرحمن دوسرے، آسٹریلیا کے ایشٹن آگر چوتھے اور جنوبی افریقا کے تبریز شمسی پانچویں نمبر پر ہیں۔رینکنگ میں پاکستان کے عماد وسیم اور شاداب خان بالترتیب ساتویں اور آٹھویں نمبر پر ہیں۔