سندھ حکومت کے ترجمان مرتضی وہاب نے ننھی مروہ کے گھر کا دورہ کیا اور مقتولہ کے اہل خانہ سے ملے تعزیت کا اظہار کیا۔
اس موقع پر مرتضی وہاب نے کہا کہ سندھ حکومت مروہ کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
سندھ حکومت کے ترجمان نے ننھی مروہ کے اہل خانہ کو یقین دلایا کہ مروہ قتل کیس کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے اور ملزمان کوبے نقاب کرکے قانون کے شکنجے میں لایا جائے گا۔