وفاقی وزرابھی پنجاب حکومت کی کارکردگی سے ناخوش ہیں ،گزشتہ روز کابینہ اجلاس میں وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان عثمان بزدار حکومت کی مخالفت میں کھل کر سامنے آگئے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ اجلاس میں وفاقی وزیرہوابازی غلام سرور خان نے کہاکہ پنجاب میں کوئی گورننس نہیں ،کوئی کسی کی بات نہیں سنتا،کئی صوبائی وزیر بھی اپنی حکومت کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ۔
وفاقی وزیر ہوابازی نے کہاکہ پنجاب میں آئے روز معاملات خراب ہوتے جا رہے ہیں ،بطوروفاقی وزیر پنجاب حکومت کی کارکردگی پر احتجاج کرتاہوں۔
غلام سرور خان نے پنجاب کے معاملات کا جائزہ لینے کیلیے الگ اجلاس بلانے کی درخواست کردی ،دیگر وزراءنے بھی غلام سرورخان کی تائید کی ۔