وفاقی حکومت نے سابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر شعیب دستگیر کو سیکیریٹری نارکوٹکس تعینات کردیا۔
شعیب دستگیر نے ایک روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب محمد عثمان بزدار سے ملاقات کی تھی اور وزیراعلیٰ پنجاب محمد عثمان بزدار کو سی سی پی او لاہور محمد عمر شیخ کی تعیناتی پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔جس میں شعیب دستگیر نے سی سی پی او لاہور محمد عمر شیخ کی تعیناتی پراعتماد میں نہ لینے پر کام کرنے سے معذرت کی تھی۔