آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے نائب وزیراعظم ازبکستان نے ملاقات کی،ملاقات میں علاقائی سلامتی سمیت باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال کیاگیا۔
پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کے مطابق ازبک نائب وزیراعظم سردارعمرزا کوف نے جی ایچ کیو کادورہ کیا،اس دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے نائب وزیراعظم ازبکستان نے ملاقات کی،ملاقات میں علاقائی سلامتی سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ازبک نائب وزیراعظم نے علاقائی امن و استحکام کیلیے پاک فوج کے کردارکو سراہا،ملاقات میں دونوں جانب سے وسیع ترعلاقائی روابط اور بہترسلامتی کے امورپراتفاق کیاگیا۔