مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے موٹر وے پر سفرکرنے والی خاتون کی بے حرمتی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ وفاق، پنجاب اور موٹروے پولیس اسے ٹیسٹ کیس بنائیں۔
اپنے بیان میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جواب دینا ہوگا کہ موٹروے جو محفوظ سفر کی علامت تھی وہ اتنی غیرمحفوظ کس کی نااہلی سے ہوئی؟ اب موٹر وے پر اپنے بچوں کے ہمراہ سفر کرنے والوں کے دل میں خوف پیدا ہوگا، اس کا ذمہ دار کون ہے؟
اپوزیشن لیڈر کا کہنا ہےکہ زینب کیس کی طرز پر تحقیق و تفتیش کا معیار رکھا جائے اور متاثرہ خاندان کو انصاف دلایا جائے تاکہ نظام پرعوام کا کچھ تو اعتماد بحال ہو۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ موٹروے پراجتماعی زیادتی وبے حرمتی کے واقعے کا سُن کردل دہل گیا، وحشیانہ کارروائی میں ملوث تمام افراد کو کیفر کردار تک پہنچا کرنشان عبرت بنانا ہوگا۔