صوبہ سندھ میں ڈینگی مچھر کی بہتات کے باعث رواں سال سندھ میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 767 تک جاپہنچی ہے ۔
ڈائریکٹر ہیلتھ کراچی ڈاکٹر ندیم شیخ کے مطابق 90 فیصد ڈینگی کے کیسز کراچی سے رپورٹ ہو رہے ہیں، ضلع وسطی اور شرقی ڈینگی سے سب زیادہ متاثر ہیں۔
ڈاکٹر ندیم شیخ نے کہا ہے کہ گزشتہ سال 2019ء میں صوبے میں ڈینگی سے 16ہزار 9 سو 25 افراد متاثر ہوئے تھے۔
ڈاکٹر ندیم شیخ کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال ڈینگی نے 46 افراد کی زندگیاں چھین لی تھیں جبکہ ڈینگی سے جاں بحق ہونے والے 43 افراد کا تعلق کراچی سے تھا۔