پاکستان مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سی سی پی او لاہور کو نوکری سے نکالا جائے اور عبرت کا نشان بنایا جائے۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا سی سی پی او اس بات پر حیران نہیں کہ پولیس موقع پر کیوں نہیں پہنچی، پولیس اس بات پر الجھی رہی کہ کس کی حدود ہے، وزیراعظم اور پوری ریاست کی خاموشی ظلم ہے، سی سی پی او لاہور کا بیان مجرموں کا ساتھ دے رہا ہے، سی سی پی او کا بیان تحقیقات پر اثرانداز ہو رہا ہے، سی سی پی او کہتے ہیں خاتون فرانس سمجھ کر نکلی، سی سی پی او کہتے ہیں فرانس میں خواتین محفوظ ہیں۔
لیگی رہنما نے کہا مشیر داخلہ سی سی پی او کے بیان کا دفاع کر رہے ہیں، سی سی پی او نے وضاحت دیتے ہوئے کہا میرے بیان کا غلط مطلب لیا گیا، سی سی پی او صاحب! اس ماں کے ساتھ 3 بچے تھے، حفاظت آپ کی ذمہ داری تھی، لاڈلے نے سی سی پی او کو رکھنے کیلیے آئی جی پنجاب کو تبدیل کردیا۔