سابق وزیراعظم محمد نوازشریف نے موٹر وے پر خاتون کے ساتھ زیادتی کی مذمت کرتے ہوئے اظہار افسوس کیا ہے۔
نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کی ایک عزت دار بیٹی اور اس کے جگر گوشوں کے ساتھ یہ قیامت دل چھلنی کرگئی ہے، پاکستان کی آبرو کا تقاضا ہے کہ مجرم جلد گرفتار ہوں اور سخت ترین سزا پائیں۔
انہوں نے کہا کہ اس واقعہ پر پوری انسانیت شرمندہ ہوگئی ہے، یہ معاشرے اور پوری ریاست کی بے حرمتی کا سانحہ ہے۔
نواز شریف نے کہا کہ انصاف ہونے تک پورا نظام حکومت معصوم بچوں اور بے گناہ ماں کے سامنے مجرم رہے گا۔