سابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان جیسے اناڑی ہیں، ویسی ہی ٹیم پنجاب میں لائے ہیں۔
پریس کانفرنس سے خطاب میں احسن اقبال نے کہا کہ فارنزک لیب سے ملزم کی نشاندہی کے بعد حکومت ذرا سی رازداری سے کام نہ لے سکی، معلومات لیک کرکے ملزموں کو فرار ہونے کا موقع دیا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان خواتین کے حقوق کے بڑے چیمپئن بنتے تھے۔
احسن اقبال نے مزید کہا کہ موٹروے واقعے اور سی سی پی او لاہور عمر شیخ کے نازیبا بیان کی مذمت تک نہیں کی۔
ان کا کہنا تھا کہ انہیں خود سمجھ لینا چاہیے کہ ملک چلانا ان کے بس کی بات نہیں۔