ملزمہ نجمہ نے اپنے بیٹوں 8 سالہ طلحہ اور 12 سالہ بلال گلے میں رسی ڈال کر قتل کیا، پولیس
ملزمہ نجمہ نے اپنے بیٹوں 8 سالہ طلحہ اور 12 سالہ بلال گلے میں رسی ڈال کر قتل کیا، پولیس

کوئٹہ: گھر میں چوری کے دوران ملازمہ 3 سالہ بچہ قتل کرکے فرار

کوئٹہ میں سمنگلی روڈ پر گھر میں چوری کے دوران نوکرانی 3 سالہ بچے کو قتل کرکے فرار ہوگئی۔
افسوس ناک واقعہ کوئٹہ میں جناح ٹاؤن تھانے کی حدود سمنگلی روڈ پر پیش آیا جہاں گھر کی نوکرانی نے مبینہ طور پر 3 سالہ سعد کو گلا گھونٹ کر اور پانی کے ٹب میں ڈبو کر قتل کیا۔
پولیس ایف آئی آر کے مطابق بچے کو قتل کرنے کے بعد گھر سے زیورات اور قیمتی سامان لے کر فرار ہورہی تھی کہ بچے کے ماموں کے تعاقب کرنے پر نوکرانی سامان سے بھر ے شاپر چھوڑ کر فرار ہوگئی۔
پولیس نے بچے کے والد محمد علی کی مدعیت میں نوکرانی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا جب کہ نوکرانی کی تلاش جاری ہے، اس کے دو عزیزوں کو حراست میں لیاگیا ہے جن سے تفتیش کی جاری ہے۔