موٹروے کیس میں ایک اہم پیشرفت سامنے آگئی، ملزم وقار الحسن کے ڈی این اے کی رپورٹ آ گئی اور وہ میچ نہیں ہوا۔
نجی ٹی وی نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ وقارالحسن کا ڈی این اے میچ نہیں ہوا تاہم ابھی یہ تصدیق ہونا باقی ہے کہ ملزم موقع پر موجود تھا یا نہیں ۔ پولیس کا کہناتھا کہ وقارالحسن کے ڈی این اے سے کیس ثابت نہیں ہوا۔
دوسری جانب وقارالحسن کے برادر نسبتی عباس نے بھی آج کچھ دیر قبل شیخوپورہ میں پولیس کو گرفتاری دیدی ہے اور کہاہے کہ اس کا مرکزی ملزم عابد کے ساتھ کام کی حد تک ہی رابطہ تھا اور اس کی 12 دن پہلے اس سے بات ہوئی تھی اور اس نے یہی پوچھنے کیلیے فون کیا تھا کہ سٹیل مل کب کھل رہی ہے ۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ملزم وقارالحسن نے تھانہ سی آئی اے ماڈل ٹاﺅن میں پیش ہو کرگرفتاری پیش کر دی تھی اوردعویٰ کیا تھا کہ وہ اس میں ملوث نہیں اس کا ڈی این اے ٹھیک کروایا جائے تاہم اب رپورٹ بھی آ گئی ہے اورمتاثرہ خاتون نے بھی وقارالحسن کو پہچاننے سے انکارکردیا تھا۔