وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پنجاب امن وامان سے متعلق اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیراعظم کو خاتون اجتماعی زیادہ کیس سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔
وزیراعظم نے منشیات فروشوں اور قبضہ مافیا کے خلاف کریک ڈائون کا حکم دیتے ہوئے اشیائے ضروریہ خصوصا گندم کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
وزیراعظم نے کہا کہ دہاڑی دار طبقے پر خاص توجہ دی جائے اور ضرورت کے تحت مزید پناگاہیں اور لنگر قائم کیے جائیں۔
وزیراعظم کا کہناتھا کہ فلاحی ریاست کی طرف سفر ہی عوام کی خوشحالی کا سفر ہے۔
اجلاس میں ملک بھر میں ایک ایمرجنسی نمبر اور ڈیٹا بینک بنانے پر بھی غور کیا گیا۔