ترکش اداکار جاود چتن گنر مصور عباسی ایڈووکیٹ کی درخواست پرآئے ہیں ۔فائل فوٹو
ترکش اداکار جاود چتن گنر مصور عباسی ایڈووکیٹ کی درخواست پرآئے ہیں ۔فائل فوٹو

ارطغرل غازی میں کام کرنے والے ترک اداکار پاکستان پہنچ گئے

ارطغرل غازی میں دوآن الپ کا کردار نبھانے والے ترکش اداکار پاکستان پہنچ گئے۔

مشہور ترکش ڈرامہ ارطغرل غازی میں دوآن الپ کا کردار نبھانے والے ترکش اداکار جاود چتن گنر پاکستان پہنچ گئے ہیں، ترک اداکار نے پاکستانی مداحوں کو پاکستان آنے کی خبر انسٹاگرام پر دی جہاں انہوں نے اپنے بورڈنگ پاس کی تصویر شیئرکی جب کہ اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچنے کے بعد انہوں نے انسٹاگرام پرایک موسیقی پروگرام کی ویڈیو بھی اسٹوری میں شیئرکرتے ہوئے لکھا کہ گڈ مارننگ اسلام آباد۔

ترکش اداکار جاود چتن گنر مصور عباسی ایڈووکیٹ کی درخواست پر 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچے ہیں جہاں وہ مختلف مقامات کا دورہ کریں گے اور اہم سیاسی و سماجی شخصیات سے ملاقات بھی کریں گے۔