مسلم لیگ (ن) نے شہباز شریف کی مداخلت پر پی پی کی پی ڈی ایم میں واپسی پر رضامندی ظاہر کر دی، ذرائع
مسلم لیگ (ن) نے شہباز شریف کی مداخلت پر پی پی کی پی ڈی ایم میں واپسی پر رضامندی ظاہر کر دی، ذرائع

حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے اپوزیشن کی اے پی سی کی تیاریاں مکمل

اسلام آباد: حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے اپوزیشن میدان میں آنے کو تیار ہے، کثیر الجماعتی کانفرنس کل بروز اتوار اسلام آباد میں ہوگی۔
اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس کی میزبانی پاکستان پیپلز پارٹی کر رہی ہے، جس کا دو نکاتی ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا۔ کانفرنس میں حکومت کی دو سال کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا اور مستقبل کی حکمت عملی پر بھی مشاورت ہوگی۔ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لئے تجاویز بھی دی جائیں گی۔
دوسری جانب کثیر الجماعتی کانفرنس کیلئے ن لیگ نے وفد کا حتمی اعلان کر دیا۔ شہباز شریف کی قیادت میں 11 رکنی وفد شرکت کرے گا۔ مریم اورنگزیب کے مطابق شاہد خاقان عباسی، مریم نواز، احسن اقبال، ایاز صادق وفد میں شامل ہوں گے۔ خواجہ آصف، پرویز رشید، رانا ثنااللہ اور امیر مقام بھی اے پی سی کا حصہ ہوں گے۔
ن لیگ نے آل پارٹیز کانفرنس کیلئے سفارشات کو بھی حتمی شکل دے دی ہے۔ نواز شریف کا آڈیو خطاب ایجنڈے کی ابتدائی منظوری کے بعد ہوگا۔ ذرائع کے مطابق ن لیگ اے پی سی میں مڈ ٹرم الیکشن کی تجویز دے گی۔ اے پی سی میں ن لیگ حکومت ہٹاؤ مہم چلانے کے لیے نومبر میں عوامی جلسوں کی بھی تجویز دے گی۔
ذرائع کے مطابق حکومت مخالف تحریک کیلئے مشترکہ فنڈز قائم کرنے کی بھی سفارش کی جائے گی۔ اسمبلیوں کے باہر ہفتہ وار مشترکہ احتجاج کا شیڈول دینے کی تجویز بھی دی جائیگی۔