سابق وزیراعظم نوازشریف کی تقریر لائیو دکھانے پر وزیراعظم عمران خان نے نوازشریف کی لائیو کوریج روکنے کی مشیروں اور معاونین کی تجویز مسترد کردی۔
نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ نوازشریف کا اے پی سی سے خطاب لائیو دکھانے پر وزیراعظم کو بتایا گیا کہ پیمرا کو ایسے عدالتی فیصلے پرعملدرآمدکا کہنا چاہیے،ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے مشیروں اور معاونین خصوصی کی اس تجویز سے اتفاق نہیں کیا ۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ نواز شریف کی تقریر نیوز چینلز کو نشر کرنے دی جائے،نوازشریف اپنی تقریر سے عوام میں خود ایکسپوزہوں گے،نوازشریف جھوٹ بول رہے ہیں ان کو جھوٹ بولنے دیں۔