وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں ملکی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، ذرائع
وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں ملکی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، ذرائع

وزیر اعظم سے آرمی چیف کی ملاقات:ملکی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی جس میں ملک کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں وفاقی کابینہ کے اراکین اور دیگر حکام بھی شریک تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں ملک کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت پر بھی وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی۔