وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ن لیگ کا بیانیہ قومی اداروں کو متنازعہ بنانا ہے۔
نجی ٹی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ فوج انتظامیہ کا حصہ ہے اس کا دفاع حکومت کی ذمے داری ہے۔ حکومت نے فوج کے علاوہ نیب اور عدلیہ کا دفاع بھی کیاہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ تسلیم کرتا ہوں اس وقت حکومت کا وکلا اور بار ایسوسی ایشن کے ساتھ تعلق کمزور ہے، حکومت کو وکلا اور بار کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانا چاہیے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ اس وقت امیدوں کے مرکز صرف عمران خان ہیں۔؎ نواز شریف اور زرداری نے ملک کا جو بیڑا غرق کیا ہے اسے ٹھیک کرنے میں وقت لگے گا۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سے ناراض لوگ بھی نواز شریف اورزرداری کی طرف نہیں دیکھتے۔