اے پی سی کے بعد ان کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں۔مریم اورنگزیب
دو سال ہوگئے عمران خان کے انتقام کی آگ نہیں بجھی۔میڈیا سے گفتگو
سیف کھوکھرکو نوازشریف اورشہبازشریف سے وفاداری کی سزا دی جارہی ہے۔فائل فوٹو
مریم اورنگزیب نے کہا ہے دو سال ہوگئے عمران خان کے انتقام کی آگ نہیں بجھی، نیب کواپوزیشن کے سوا کسی کا کیس نظر نہیں آتا، شہباز شریف کے خلاف ثبوت ہیں توعدالتوں میں پیش کریں۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا چیئرمین نیب کو اپنی حدود میں رہ کرکام کرنا چاہیے، وہ تمام لوگ جو مالم جبہ، ہیلی کاپٹر کیس اورفارن فنڈنگ اکاؤنٹس کیس میں جواب نہیں دے رہے، وہ لوگ جو ملک کی بجلی اور گیس کھا گئے، وہ سیلیکٹڈ ٹولہ آج ملک پرمسلط ہے، فارن فنڈنگ اکاؤنٹ کیس میں کوئی پوچھنے والا نہیں، بے نامی اکاؤنٹ کی تفصیلات کو عوام سے چھپایا جا رہا ہے۔