ان چاروں افراد کو قرنطینہ میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔فائل فوٹو
ان چاروں افراد کو قرنطینہ میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔فائل فوٹو

زمبابوے حکومت نے کرکٹ ٹیم کو دورہ پاکستان کی اجازت دیدی

زمبابوے کی حکومت نے زمبابوے کرکٹ ٹیم کو مختصر دورانئے کی سیریزکیلیے پاکستان کا دورہ کرنے کی اجازت دیدی ہے جو رواں سال اکتوبراورنومبر میں کھیلی جائے گی۔

زمبابوے اسپورٹس اینڈ ری کری ایشن کمیشن کے ڈائریکٹر جنرل پرنس موپازویریہو نے زمبابوے کرکٹ بورڈ کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ یوتھ، سپورٹس، آرٹس اینڈ ری کری ایشن کی وزارت آپ کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے پاکستان کا دورہ کرنے کی باقاعدہ اجازت دیتی ہے جبکہ زمبابوے کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ٹاوینگوا موکوہلانی نے حکومت کے اس فیصلے کو سراہتے ہوئے ملکی کرکٹ کیلیے بھی خوش آئند قرار دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم دورہ پاکستان کی اجازت دینے پر حکومت اور متعلقہ حکام کے شکر گزار ہیں اورجلد از جلد پاکستان جانے کے منتظر ہیں کہ ہم دوبارہ کرکٹ کے میدان میں جذبے اور وقار کیساتھ اپنے ملک کی نمائندگی کریں گے۔

زمبابوے کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کے دوران تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی جو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ کا حصہ ہیں، پہلا میچ 30 اکتوبر، دوسرا یکم اور تیسرا میچ تین نومبر کو کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز بھی کھیلی جائے گی جس کا پہلا میچ سات نومبر، دوسرا میچ 8 نومبر اور سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 10 نومبر کو کھیلا جائے گا جبکہ زمبابوے کرکٹ بورڈ دورہ پاکستان کی تیاریوں کیلیے پہلے ہی 25 کھلاڑیوں پر مشتمل ٹریننگ اسکواڈ کا اعلان کر چکا ہے۔