کراچی: سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت 15 ڈالر کی کمی سے 1892 ڈالر کی سطح پرپہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 700 روپے اور 600 روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 114000 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 97737 روپے ہوگئی۔
اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت 30 روپے کی کمی سے 1220 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 25 روپے 72 پیسے کی کمی سے 1045 روپے 95 پیسے ہوگئی۔