جسونت سنگھ کئی ماہ سے علیل تھے،فائل فوٹو
جسونت سنگھ کئی ماہ سے علیل تھے،فائل فوٹو

بھارت کے سابق وزیر دفاع جسونت سنگھ انتقال کرگئے

بھارت کے سابق وزیر دفاع جسونت سنگھ دنیا سے رخصت ہو گئے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق بھارت کے سابق وزیر دفاع جسونت سنگھ انتقال کرگئے،82 سالہ جسونت سنگھ کئی ماہ سے علیل تھے، جسونت سنگھ کی آخری رسومات جودھپور میں ادا کی جائیں گی۔

جسونت سنگھ بھارت کے وزیر خارجہ اور وزیر خزانہ بھی رہے،جسونت سنگھ کو قائداعظم پرکتاب لکھنے پربی جے پی نے 6سال کیلیے پارٹی سے نکال دیاتھا۔