گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 3902 نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں جبکہ 235 افراد کا انتقال ہوا
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 3902 نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں جبکہ 235 افراد کا انتقال ہوا

ایران میں کورونا سے ایک دن میں ریکارڈ 235 اموات

ایران میں ایک روز میں کورونا کے ریکارڈ نئے کیسز اور اموات سامنے آئی ہیں۔
ترجمان وزارت صحت کے مطابق ایران میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 3902 نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں جبکہ 235 افراد کا انتقال ہوا ہے۔
جولائی 2020 کے بعد سے یہ اب تک کی سب سے زیادہ یومیہ اموات ہیں۔ ایران میں کورونا متاثرین کی تعداد 4 لاکھ 75 ہزار سے زیادہ ہوچکی ہے اور اموات 27 ہزار سے زیادہ ہیں۔
خیال رہے کہ ایران کے دارالحکومت تہران میں کورونا کیسز میں خطرناک حد تک اضافے کے بعد دوبارہ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق تہران میں تعلیمی ادارے، مساجد اور عوامی مقامات ایک ہفتے کیلئے بند کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ دارالحکومت تہران میں تھیٹرز، جِم، سیلون، میوزیم اور کیفے بھی بند رہیں گے جبکہ ہر قسم کی سماجی تقاریب پر بھی پابندی ہوگی۔
ایرانی میڈیا کے مطابق تہران میں موجودہ لاک ڈاؤن 9 اکتوبر تک جاری رہے گا۔