ملزمان سافٹ ویئر کے ذریعے شہریوں کو بینکوں کے نمبروں سے ٹیلی فون کال کیا کرکے معلومات حاصل کرتے تھے
ملزمان سافٹ ویئر کے ذریعے شہریوں کو بینکوں کے نمبروں سے ٹیلی فون کال کیا کرکے معلومات حاصل کرتے تھے

ایف آئی اے: سافٹ ویئر کے ذریعے شہریوں کو لوٹنے والا گینگ گرفتار

لاہور: فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے بینکنگ سافٹ ویئر کے ذریعے شہریوں کو لوٹنے والا گینگ گرفتار کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ملزمان سافٹ ویئر کے ذریعے شہریوں کو بینکوں کے نمبروں سے ٹیلی فون کال کیا کرتے تھے۔
ایف آئی اے کے ذمہ دار ذرائع کے مطابق ملزمان شہریوں کی ذاتی معلومات حاصل کرکے بینک اکاؤنٹس سے رقوم نکلوا لیا کرتے تھے۔
ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے ملزمان کے قبضے سے بینکنگ سافٹ ویئر بھی برآمد کرلیا ہے۔
ایف آئی اے کے ذمہ دار ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔